National News

سی اے اے  کے خلاف حیدرآباد میں ترنگا ریلی،لاکھوں افرادنے شریک ہوکر سیاہ قانو ن کو واپس لینے کا کیا مطالبہ

سی اے اے  کے خلاف حیدرآباد میں ترنگا ریلی،لاکھوں افرادنے شریک ہوکر سیاہ قانو ن کو واپس لینے کا کیا مطالبہ

حیدرآباد :شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )این آر سی ،این پی آرکے خلاف جمعہ کو شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں کئی لاکھوں افراد نے شرکت کرتے ہوئے ان سیاہ قوانین کی مخالفت کی۔ شہر حیدرآباد کی بڑی عیدگاہ میرعالم پر1:15بجے دوپہر نماز جمعہ ادا کی گئی جس کے ساتھ ہی عیدگاہ میرعالم سے شاستری پورم میدان تک بڑے پیمانہ پر یہ ریلی نکالی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

PunjabKesari

ریلی کی خاص بات یہ رہی کہ غیرمسلم افراد نے اس سے نہ صرف اظہاریگانگت کیا بلکہ اس میں شریک بھی ہوئے۔ موٹرسا ئیکلوں،بائکس اور دیگر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ریلی میں شامل افراد شہریت ترمیمی قانون اور مودی  کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔شرکا ء کے ہاتھوں میں ترنگے تھے۔ ریلی کی قیادت حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹراسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے کی۔ یہ ریلی یونائیٹڈ مسلم ایکشن کمیٹی کی جانب سے نکالی گئی۔ لوگوں نے اپنی سہولت کے مطابق مقامی مساجد میں جمعہ ادا کی جس کے بعد اس ریلی میں شریک ہوئے۔ ریالی میں مختلف جماعتوں تنظیموں انجمنوں کے نمائندوں و اہم شخصیات  جہد کار وںعلما ء کرام و مشائخین شریک تھے۔
 



Comments


Scroll to Top