National News

پاکستان کی پھرگیدڑ بھبکی، کہا- کوئی حل نہیں نکلا تو انجام تباہی ہوگا

پاکستان کی پھرگیدڑ بھبکی، کہا- کوئی حل نہیں نکلا تو انجام تباہی ہوگا

نیشنل ڈیسک: جموں و کشمیر کے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ادھر پاکستان کے اعلیٰ فوجی افسر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بھارت تنازع کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازعات کو حل نہ کیا گیا تو اس کا نتیجہ بہت بھیانک نکل سکتا ہے۔ پاکستانی فوج کے'جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی' کے سربراہ جنرل مرزا نے یہ تبصرہ سنگاپور میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی کانفرنس 'شنگری لا ڈائیلاگ' کے پلیٹ فارم سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تنازعات کو صرف روکنے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس کا مستقل حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ تب ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔
کشمیر کو بتایا'بنیادی مسئلہ' 
جنرل مرزا نے اپنی تقریر میں کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر کوئی ایک مسئلہ سب سے بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے تو وہ کشمیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی بحران نہیں ہوتا، کشمیر پر کوئی بات نہیں ہوتی، لیکن اصل حل تبھی ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔
بھارت کی سختی نے پاکستان کو بیک فٹ پر ڈال دیا؟
ماہرین کا خیال ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی سخت کارروائی اور حالیہ فوجی سرگرمیوں نے پاکستان کو دباو¿ میں ڈال دیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ردعمل کا اثر اب بین الاقوامی فورمز پر نظر آرہا ہے۔ جنرل مرزا کا یہ بیان اسی دباو¿ کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top