Latest News

بیٹے کی چاہت میں باپ نے 17 دن کی بچی کو زندہ درگورکر دیا، پولیس تحقیقات میں مصروف

بیٹے کی چاہت میں باپ نے 17 دن کی بچی کو زندہ درگورکر دیا، پولیس تحقیقات میں مصروف

تمل ناڈو کے ولُپورم ضلع کے تروکوولور کے نزدیک  اتھنادامارتھر گاؤں میں رہنے والے 29 سال کے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔اس شخص نے اپنی 17 دن کی بیٹی کو زندہ دفن کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق بچی کو قتل کرنے کی یہ اس کی دوسری کوشش تھی۔اس سے پہلے جب بچی تین دن کی تھی تب بھی اس نے قتل کی کوشش کی، لیکن رشتہ داروں نے روک لیا۔
ملز م کا نام  ڈی وردراجن ہے جو ودامارتھر گاؤں کا کسان ہے۔اس نے 15 ماہ پہلے پاس کے گاؤں کی سوندریا سے شادی کی تھی۔اس کے بعد سے وہ اتھنادامارتھر کے اپنے کھیت میں رہ رہے تھے۔17 دن پہلے پڈوچیری کے جپمر ہسپتال میں جب سوندریا نے ایک بیٹی کو جنم دیا تو وردراجن کافی مایوس کیا گیا۔
منگل کی صبح 12.30 جب سوندریا بچی کو دودھ پلانے کے بعد سو گئی تو وردراجن اسے لے کر کھین پننائی کے  تہلٹی  پہنچا۔یہ مقام اس کے گھر سے 500 میٹر دور ہے۔یہاں اس نے ایک گڈھا کھودا اور بچی کو زندہ در گور کر دیا۔ صبح کے چار بجے جب سوندریا کی نیند کھلی تو وہ بیٹی کو نہ پاکر چونک گئی۔وہ مدد کے لئے چلانے لگی۔ 
وردراجن نے جب اپنا جرم قبول کر لیا تو جوڑے کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں نے تروکوولور پولیس کو اطلاع دی۔بچی کی لاش کو پولیس کے سامنے باہر نکالا گیا۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اسے پورا یقین تھا کہ اس کا بیٹا ہی ہوگا۔
وردراجن نے اپنی بیوی اور رشتہ داروں سے کہا تھا کہ اگر اس کے یہاں بیٹی نے جنم لیا تو وہ اسے نہیں رکھے گا۔لیکن خاندان ہمارے خلاف ہو گیا۔ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 315 اور 498  اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔معاملے میں جانچ جاری ہے۔
 



Comments


Scroll to Top