Latest News

نئے سال پر جنگ کی آہٹ تیز: چین نے تائیوان کو چاروں طرف سے گھیرا ،77 طیارے اور 17 جنگی جہاز کئے تعینات

نئے سال پر جنگ کی آہٹ تیز: چین نے تائیوان کو چاروں طرف سے گھیرا ،77 طیارے اور 17 جنگی جہاز کئے تعینات

انٹرنیشنل ڈیسک: مشرقی ایشیا میں حالات تیزی سے جنگ کی طرف بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ چین نے تائیوان کے خلاف اب تک کا سب سے جارحانہ فوجی مظاہرہ کرتے ہوئے جزیرے کے  چاروں طرف اور فضائی اور سمندری گھیراؤ جیسی صورت حال پیدا کر دی ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے اسے علاقائی استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق بدھ کی صبح چھ بجے تک چین کے77  فوجی طیارے اور 17  بحری جہاز تائیوان کے آس پاس  سرگرم پائے گئے۔ ان میں سے35  لڑاکا طیاروں نے تائیوان آبنائے کی حساس وسطی حد(درمیانی  لکیر)   عبور کر لی، جسے براہ راست تائیوان کی خودمختاری کے لیے چیلنج سمجھا جاتا ہے۔

Taiwan's @MoNDefense held another press conference on Day 2 of "Justice Mission-2025".

Here are all the main points. @TaiwanMonitor 🧵: pic.twitter.com/ODzh0IxZma

— Jaime Ocon 歐海美 (@JaimeOcon1) December 30, 2025


وزارت نے بتایا کہ یہ چینی طیارے تائیوان کے شمالی، وسطی اور جنوب مغربی فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہوئے۔ تائیوان کی فوج نے صورت حال پر قریبی نگرانی رکھتے ہوئے جوابی اقدامات کیے ہیں۔ تائیوان کے وزیر دفاع ویلنگٹن کو نے چین کی ان سرگرمیوں کو اشتعال انگیز اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے بلکہ شہری فضائی اور سمندریآمد و رفت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تائیوان کی مسلح افواج تحمل کے ساتھ لیکن مکمل تیاری میں ہیں۔
اس فوجی سرگرمی کو چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے جاری مشق جسٹس مشن 2025  سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت چینی فوج کی بری فوج، بحریہ، فضائیہ اور راکٹ فورس مشترکہ مشقیں کر رہی ہیں۔
 قابل ذکر ہے کہ اس سے ایک دن پہلے ہی تائیوان نے اپنے آس پاس 130  چینی طیارے اور چودہ جنگی بحری جہاز درج کیے تھے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی یہ فوجی موجودگی واضح اشارہ دے رہی ہے کہ بیجنگ تائیوان پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جس سے ایشیا بحرالکاہل خطے میں جنگ کا خطرہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top