National News

کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کی اشتعال انگیزی پر حکومت خاموش کیوں: سرجیوالا

کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کی اشتعال انگیزی پر حکومت خاموش کیوں: سرجیوالا

نئی دہلی :کانگرس نے جموں کشمیر میں کنٹرول لائن پر پاکستان کی طرف سے کی جانے والی اشتعال انگیزی پر حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے ہفتے کو کہاکہ اسکا منہ توڑ جواب دیاجاناچاہئے ۔کانگرس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے ایک ٹویٹ کرکے اس واقعہ پر حکومت کی خاموشی پر اسے نشانہ بنایا اور کہاکہ اس پر وزیراعظم نریندرمودی اوروزیردفاع راج ناتھ سنگھ کو جواب دینا چاہئے ۔
مسٹر سرجے والا نے کہا، پاکستان کے وحشی پن پر مودی حکومت چپ کیوں ؟ کیاشہادتوں کی خبریں سرکاریں دیکھ کر چلائی جاتی ہیں ۔پاکستان کی بزدلانہ حرکتوں پر منہ توڑ جواب کب ؟ ایک کے بدلے 10سر کب ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ اس سلسلہ میں ایک اخبار کی خبر بھی پوسٹ کی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top