Latest News

سی اے اے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر جلدسماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

سی اے اے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر جلدسماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت جلد کرنے کا مطالبہ جمعرات کے رو ز مسترد کر دیا۔ کچھ عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی والی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا اور جلدی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔
عدالت نے کہا سبری مالا معاملے میں خواتین کے حقوق بنام مذہبی روایت معاملے کی سماعت کے بعد اسے سنا جائے گا ۔ آپ ہولی کی چھٹی کے بعد پھر تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کریں ۔ اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی حکومت اگلے ہفتے اپنا جواب داخل کر دے گی۔ واضح رہے کہ سی اے اے کو چیلنج کرنے والی 150 سے زائد عرضیاں سماعت کے لئے زیر التوا ہیں۔ تمام عرضیوں پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1235436393855209472?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1235436393855209472&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-supreme-court-will-hear-caa-case-after-arguments-in-sabarimala-case-end-na-295727.html
خیال رہے کہ 22 جنوری کو سی اے اے کو چیلنج کرنے والی 140 سے زائد درخواستوں کے بینچ  کی سماعت کے دوران  سپریم کورٹ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اس معاملے کو آئینی بینچ کے  پاس بھیج سکتا ہے۔ اس تاریخ کو عدالت نے اس معاملے میں دائر تمام درخواستوں سے متعلق مرکز کو اپنا جواب داخل کرنے کے لئے چار ہفتوں کی مہلت دی تھی۔ تاہم ، عدالت نے ایکٹ پر عمل درآمد کو روکنے کے بارے میں کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا تھا



Comments


Scroll to Top