ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کی سپر ہٹ فلم 'غدر2‘ کا نیا پوسٹر ریلیزہوگیا ہے۔ انل شرما کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'غدر: ایک پریم کتھا‘سال 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سنی دیول، امیشا پٹیل اور امریش پوری نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ 'غدر: ایک پریم کتھا‘کے سیکوئل غدر 2 کا نیا پوسٹر ریلیزکر دیا گیا ہے۔ پوسٹر میں سنی دیول کا ایک اور نیا روپ سامنے آیا ہے، جس میں وہ پگڑی پہنے اور داڑھی بڑھائے ہوئے بالکل مختلف انداز میں نظر آرہے ہیں۔
پوسٹر میں مائل سٹون لکھا ہواہے۔ اس پوسٹر پر لکھا ہے،50 دنوں میں تارا سنگھ پھر سے مچائے گاغدر۔ غدر2، 11اگست کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں سنی اور امیشا کے علاوہ اتکرش شرما، منیش وادھوا، سمرت کور، لو سنہا نظر آئیں گے۔