National News

بھوپال یونیورسٹی کے طلباء نے پرگیہ ٹھاکر کے خلاف لگائے '' دہشت گرد واپس جاؤ'' کے نعرے (ویڈیو)

بھوپال یونیورسٹی کے طلباء نے پرگیہ ٹھاکر کے خلاف لگائے '' دہشت گرد واپس جاؤ'' کے نعرے (ویڈیو)


بھوپال: بھوپال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر ہمیشہ سے تنازعات  کی وجہ سے  سرخیوں میں رہتی ہیں۔رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد سے بھی وہ مسلسل تنازعات میں رہ رہی ہیں۔ ان کے ایک تبصرے پر وزیر اعظم مودی ان سے اتنے ناراض ہو گئے تھے کہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ پرگیا ٹھاکر کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اس کے بعد بھی تنازعہ ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1209920034996281344?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1209920034996281344&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fsouth-india-students-of-bhopal-university-raise-terrorist-go-back-slogans-against-pragya-thakur-na-287956.html
متعدد تنازعات کے بعد بدھ کو مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں خود کو دہشت گرد کہے جانے پر پرگیا ٹھاکر بوکھلا گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ماکھن لال چترویدی نیشنل یونیورسیٹی میں کانگرس کی طلبہ ونگ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے کارکنان نے بدھ کے روز انہیں دہشت گرد کہا، یہ لفظ غیر قانونی اور نا شائستہ ہے۔ انہوں نے ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کو گالی دی جو ایک آئینی عہدے پر ہے۔ وہ سبھی غدار ہیں۔ میں یقینی طور پر کارروائی کروں گی۔

https://twitter.com/ANI/status/1209917189727363072?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1209920034996281344&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fsouth-india-students-of-bhopal-university-raise-terrorist-go-back-slogans-against-pragya-thakur-na-287956.html
پرگیا کے حوالے سے اے این آئی نے یہ ٹویٹ کیا ہے 'رکن پارلیمنٹ دہشت گرد ہے،  یہ لفظ غیر قانونی اور نا شائستہ ہے۔ انہوں نے ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کو گالی دی جو ایک آئینی عہدے پر ہے۔ وہ سبھی غدار ہیں۔ میں یقینی طور پر کارروائی کروں گی۔

 



Comments


Scroll to Top