نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی ایسے ہی لوگوں کے درمیان مقبولیت نہیں ہیں ، خاص کر بچوں میں ۔ جہاں وزیر اعظم مودی بچوں کے ساتھ مستی کے پل گزارنے کا موقع نہیں چھوڑتے وہیں اگر کوئی ان کو خط لکھے تو وہ جواب دینے میں بھی تاخیر نہیں کرتے ۔ ایک ایسے ہی ننھے مداح نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر ایک خاص مانگ کی جس کو انہوں نے مان بھی لیا ۔

دراصل وزیر اعظم مودی نے اپنی مشہور کتاب 'ایگزام واریئررس' کے نئے ورژن کے لئے اساتذہ اور والدین سے سجھاؤ دینے کی گذارش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان ساتھیوں کو اپنے 'پردھان سیوک' پر بہت بھروسہ ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے آکاشونی پر اپنے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں اروناچل پردیش کے روئنگ کے ایک سٹوڈنٹ تائنگ کے خط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے نوجوان ساتھیوں کو بھی بھروسہ ہے کہ ملک کے پردھان سیوک کو کام بتائیں گے تو ہو ہی جائے گا ۔

انہوں نے کہا اور پڑھتے وقت ، اس میں سے کیا کمی ہے یہ بھی مجھے بتانے کیلئے بہت بہت شکریہ اور ساتھ ساتھ میرے اس ننھے سے دوست نے مجھے کام بھی سونپ دیا ہے ۔ کچھ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ میں ضرور آپ کے حکم پر عمل ضرور کروں گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ من کی بات کے ذریعے کئی جانے - انجانے لوگوں سے بالواسطہ چرچہ کرنے کی خوش قسمتی مل جاتی ہے ۔ انہوں نے خط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایگزام واریئرس کے نئے ورژن میں اساتذہ اور والدین کے بارے میں بھی کچھ لکھنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ورژن میں والدین اور اساتذہ کے لئے کچھ باتیں لکھنے کی کوشش کیا جائے گا ۔
لوگوں سے سجھاؤ مانگتے ہوئے مودی نے کہا کہ میں آپ سب سے گذارش کروں گا کہ کیا مجھے آپ لوگ مدد کر سکتے ہیں ؟