National News

سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:منوج سنہا کا اظہار افسوس، کہا میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں

سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:منوج سنہا کا اظہار افسوس، کہا میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں

 سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کی صبح یہاں جہلم میں کشتی الٹنے کے واقعے میں انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا: 'میں خود صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہوں اور زمینی سطح پر کام کرنے والی ٹیموں کی رہنمائی کر رہا ہوں۔ بتادیں کہ سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کئی افراد ہنوز لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر بچاﺅ آپریشن جاری ہے۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاسری نگر میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں ہوئے انسانی جانوں کے زیاں پر رنجیدہ ہوں، میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ انہیں یہ نا قابل تلافی نقصان برادشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے'۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف، فوج اور دوسری ٹیمیں وسیع پیمانے پر ریلیف اور بچاﺅ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ سوگوار کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے اور اس وقعے میں زخمی ہونے والوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میکرو ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا اور میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں اور زمینی سطح پر کام کرنے والی کی رہنمائی کر رہا ہوں۔



Comments


Scroll to Top