National News

چین کی فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 5افراد لاپتہ (ویڈیو)

چین کی فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 5افراد لاپتہ (ویڈیو)

انٹرنیشنل ڈیسک: چین میں اِنر منگولیا خود مختار علاقے کے مغربی باو¿تو شہر میں اتوار کو ایک فولاد کے کارخانے میں شدید دھماکے کے بعد پانچ افراد لاپتہ ہو گئے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کے علاقوں میں ”واضح جھٹکے“ محسوس کیے گئے۔ژنہوا کے مطابق دھماکے کی وجوہات کی جانچ ابھی جاری ہے۔


سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں فیکٹری سے آگ کے شعلے ہوا میں بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔ژنہوا کے مطابق ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ پانچ افراد لاپتہ ہیں اور اب تک کسی کی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس نے بتایا کہ کئی زخمیوں کو بچا لیا گیا ہے، لیکن ان کی تعداد ابھی طے نہیں ہو سکی ہے۔ خود مختار علاقے اور شہر سے فائر بریگیڈ کے دستے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top