Latest News

اسپین میں ہاؤسنگ بحران گہرایا:حکومت نے ایئر بی این بی کو دیا جھٹکا،  66 ہزار ہالیڈے رینٹل مکانات کو ہٹانے کا حکم

اسپین میں ہاؤسنگ بحران گہرایا:حکومت نے ایئر بی این بی کو دیا جھٹکا،  66 ہزار ہالیڈے رینٹل مکانات کو ہٹانے کا حکم

انٹرنیشنل ڈیسک: ہسپانوی حکومت نے پیر کو ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایئر بی این بی جیسے آن لائن پلیٹ فارم سے تقریبا 66 ہزار کرائے کے مکانات کو ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔ یہ کارروائی ملک میں بڑھتے ہوئے  ہاؤسنگ (مکانات کے ) بحران پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اسپین میں گزشتہ چند سالوں میں سیاحت کے شعبے کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور پراپرٹی سرمایہ کاروں کے سیلاب کی وجہ سے عام لوگوں کے لیے مکان خریدنا یا کرائے پر لینا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر سیاحوں کے لیے بنائے گئے کرائے کے مکانات نے مقامی لوگوں کی زندگی  مشکل کر دی ہے۔ 
 ہٹائے گئے66 ہزار کرائے کے مکانات کیوں؟
ہسپانوی حکومت نے Airbnb کو اپنے پلیٹ فارم سے تقریبا 66,000  ہالیڈے رینٹل لسٹنگ ( چھٹیوں کے کرایے کی فہرستوں) کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا ہے کیونکہ یہ لسٹنگ مقامی ضوابط اور ہاؤسنگ قوانین کی خلاف ورزی کر رہی تھی۔ یہ  کارروائی ملک میں مکانات کے بڑھتے ہوئے بحران اور مقامی رہائشیوں کے لیے مکانات کی کم ہوتی دستیابی کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کرائے کی ان غیر قانونی جائیدادوں کی وجہ سے مکانات کی قیمتیں اور کرائے آسمان کو چھو رہے ہیں جس سے عام لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ اسپین کے امور صارفین کے وزیر نے اس  کارروائی کو قانون کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے اور رہائشی استحکام کو برقرار رکھنے کی جانب ایک اہم فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'معاشی فوائد کسی بھی قیمت پر شہریوں کے رہائش کے حق  سے اوپر  نہیں ہوسکتا ہے' ۔ 
ملک گیر احتجاج
 اسپین کے کئی بڑے شہروں جیسے بارسلونا، میڈرڈ، سیویل اور پالما  میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مقامی رہائشی علاقوں کو سیاحتی گھروں میں تبدیل کرنے سے ان کے گھر کو چھینا جارہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مکانات کی شدید قلت اور سرمایہ کاروں کی لوٹ مار کی وجہ سے کرائے اور جائیداد کی قیمتیں تنخواہوں کے مقابلے میں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں جس سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں کے لیے رہائش ایک خواب بن گئی ہے۔
Airbnb کا جواب
Airbnb  کی جانب سے ابھی تک اس فیصلے پر کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا ہے ، لیکن جیسا کہ اس سے پہلے امکان ہے کہ کمپنی مقامی ضوابط کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کرے گی۔ ہسپانوی حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے۔ ملک بھر میں ہاؤسنگ کی نگرانی اور کنٹرول میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مقامی لوگوں کو ان کے شہروں میں سستی رہائش تک رسائی حاصل ہو۔ اسپین کے اس قدم کو دنیا بھر میں جاری ہاؤسنگ ٹورازم کی بحث میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے جہاں عام شہریوں کو راحت مل سکتی ہے وہیں رئیل اسٹیٹ اور سیاحت کی صنعت کو اس کے دور رس نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top