Latest News

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی:  خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ سری ہری کوٹا میں ستیش دھون اسپیس سینٹر (ایس ڈی ایس سی) میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے پروپلشن ٹیسٹ سائٹ پر 85 سیکنڈ کے لئے  اس کا تجربہ کیا گیا۔
اسٹارٹ اپ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ یہ ٹیسٹ 27 مارچ کو کیا گیا تھا۔ وکرم-1 لانچ کو ہندوستانی خلائی شعبے کا پہلا نجی مداری راکٹ لانچ کے طور پر ایک تاریخی واقعہ سمجھا جاتا ہے اور یہ تجربہ نومبر 2022 میں اسکائی روٹ کے ذریعہ ہندوستان کے پہلے نجی راکٹ - وکرم-ایس کے  قابل ذکر ذیلی مداری لانچ کے بعد ہوا ہے۔
بیان کے مطابق، 85 سیکنڈ تک جاری رہنے والے اس ٹیسٹ میں 186 کلونیوٹن (کے این) کی سطح سمندر کی چوٹی کا زور ریکارڈ کیا گیا، جو پرواز میں تقریباً 235 کے این کے مکمل توسیعی ویکیوم تھرسٹ میں بدل جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کلام-250 ایک ہائی پاور کاربن کمپوزٹ راکٹ موٹر ہے، جو ٹھوس ایندھن اور اعلیٰ کارکردگی والے ایتھیلین-پروپلین-ڈاین  ٹیرپولیمر (ای پی ڈی ایم) تھرمل پروٹیکشن سسٹم (ٹی پی ایس) کا استعمال کرتا ہے۔



Comments


Scroll to Top