National News

الاسکا میں کوہ پیما ایک ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک

الاسکا میں کوہ پیما ایک ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک

نیویارک: الاسکا کے 'ڈینالی نیشنل پارک اینڈ پریزرو' میں ایک ناقابل رسائی راستے پر چڑھتے ہوئے تقریباً 300 میٹر (تقریباً 1000 فٹ) کی بلندی سے گرنے والے کوہ پیما کی لاش ہفتے کے روز برآمد کر لی گئی۔ پارک حکام نے ایک بیان میں کہا کہ نیویارک کے رہائشی 52 سالہ روبی میکس جمعرات کو 2,560 میٹر اونچے ماو¿نٹ جانسن پر چڑھتے ہوئے گرنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ۔

Climber dead, another seriously injured after 1,000-foot fall from Alaska  peak

کیلیفورنیا کی ایک 30 سالہ خاتون جو اس کے ساتھ چڑھ رہی تھی اس حادثے میں شدید زخمی ہو گئی تھی اور اسے جمعہ کو اینکریج کے ایک ہسپتال میں ہوائی جہاز سے لے جایا گیا تھا۔ بیان کے مطابق ایک اور کوہ پیمائی گروپ نے دونوں کو گرتے دیکھا تھا اور جمعرات کی رات انہیں اطلاع دی تھی۔ وہ اس مقام پر اترے جہاں کوہ پیما گرے تھے اور ایک کی موت کی تصدیق کی۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی صبح ایک ہیلی کاپٹر اور دو کوہ پیما رینجرز نے زخمی کوہ پیما کو بچایا۔ انہوں نے ہفتہ کی صبح میکس کی لاش برآمد کی۔
 



Comments


Scroll to Top