Latest News

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کو پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم (پی ایل آئی) سے اچھے فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔
گجرات کے احمد آباد میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی) کے زیر اہتمام پروگرام 'سمواد - وکست بھارت ایڈ 2047' میں خطاب کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سال 2047 تک 'ترقی یافتہ ہندوستان' کے ہدف کے لیے پر امید اور پرعزم ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ 2014 میں مودی حکومت آنے سے پہلے ملک میں مہنگائی دوہرے ہندسوں میں تھی اور ہندوستان سے سرمایہ جارہا تھا۔ مودی حکومت نے فیصلہ کن اصلاحات کے ذریعے معیشت کو ایک نئی سمت دی اور سب کی کوششوں سے آج ہندوستان کی اقتصادی حالت مضبوط ہے۔ 
وزیر خزانہ نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے غیر فعال قرضوں (این پی اے) کے مسئلے سے براہ راست نمٹ کر ڈبل بیلنس شیٹ کے مسئلے کو حل کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈبل بیلنس شیٹ کا مسئلہ ایک ایسی صورتحال ہے جس میں قرض ادا نہ کرپانے والی کمپنیوں اور قرض دینے والے دونوں بینکوں کی بیلنس شیٹس قابل بھروسہ نہیں ہوا کرتی تھیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کووڈ 19 وبائی امراض کے دوران ہندوستانی بینکوں نے دوسرے ممالک کے بینکو کے مقابلہ زیادہ مضبوطی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان میں بینکوں کے انضمام میں آسانی ملک کے مالیاتی شعبے کی مضبوطی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے ہندوستان میں مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) سیکٹر، نئی ابھرتی ہوئی خلائی صنعتوں اور کوئلہ جیسے احیاء شدہ شعبوں کو ہندوستان کے مینوفیکچرنگ پر مرکوز اقتصادی وژن سے جڑے ہوئے ہیں۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پی ایل آئی جیسی ترقی پسند پالیسیوں کو فروغ دینے میں گجرات کا اہم کردار واضح ہے اور ٹیکسٹائل، سیمی کنڈکٹرز، کیمیکلز اور ایرو اسپیس میں اس کی کامیابی اس کی عالمی اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔ گجرات کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ فیصد آبادی والی ریاست قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہی ہے۔



Comments


Scroll to Top