National News

ساون کا مہینہ: آن لائن آرڈر کی گئی کڑھائی پنیر میں گوشت ملنےکا دعویٰ؛ خاندان میں غصہ

ساون کا مہینہ: آن لائن آرڈر کی گئی کڑھائی پنیر میں گوشت ملنےکا دعویٰ؛ خاندان میں غصہ

نیشنل ڈیسک: اتر پردیش کے اناو میں ایک شخص نے الزام لگایا ہے کہ ہندووں کے مقدس مہینے ساون کے دوران مقامی ریستوران سے آن لائن آرڈر کیے گئے سبزی خور کھانے میں گوشت کا ایک ٹکڑا ملا ہے۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔
ماگراواڑہ کے رہائشی اور ایک مقامی مندر کے سیوادار دھیرج سنگھ نے بتایا کہ اس نے ہفتے کی رات اپنے خاندان اور رشتہ داروں کے ساتھ رات کے کھانے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کھانا منگوایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آرڈر میں کڑھائی پنیر، پنیر فرائیڈ رائس اور پانچ رومالی روٹیاں شامل تھیں اور انہیں وقت پر آرڈر مل گیا لیکن پیکٹ کھولنے پر سبزی خور پکوانوں کے ساتھ نان ویجیٹیرین کھانے کا ٹکڑا بھی ملا۔
سنگھ نے کہا، ہمارا پورا خاندان سبزی خور ہے اور گوشت کھانا ہمارے مذہبی عقائد کے خلاف ہے۔ سنگھ نے کہا کہ جب انہوں نے آن لائن پلیٹ فارم سے ریسٹورنٹ کا نمبر حاصل کرنے کے بعد اس کی شکایت کی تو ریسٹورنٹ انتظامیہ نے غلطی ماننے سے انکار کردیا اور مبینہ طور پر کہا کہ جو کچھ بھی ہو گا ہم دیکھیں گے۔
بعد میں، شکایت کنندہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں اس نے ضلع اور ریاستی حکام سے اس طرح کے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی، اور ساون کے دوران مذہبی اصولوں کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کی کوششوں کا حوالہ دیا۔ سنگھ نے کہا کہ ماگراواڑہ چوکی کے انچارج نے کال کرکے تحریری شکایت مانگی تھی جو دی گئی ہے۔
وہیں سوشل میڈیا پر یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے سوشل میڈیا ہینڈل "X" پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کوتوالی صدر پولیس اسٹیشن کو موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر جانچ کرکے ضروری قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ اس پورے معاملے پر ریسٹورنٹ کے آپریٹر سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن وہ ریسٹورنٹ میں دستیاب نہیں تھا اور نہ ہی ان سے فون پر رابطہ ہو سکا۔
 



Comments


Scroll to Top