Latest News

دہلی تشدد''ڈراونی فلم '' کی طرح، 1984 کے سکھ فسادات کے زخموں کو تازہ کردیا: شیو سینا

دہلی تشدد''ڈراونی فلم '' کی طرح، 1984 کے سکھ فسادات کے زخموں کو تازہ کردیا: شیو سینا

نیشنل ڈیسک:  دہلی ہو رہے تشدد میں اب تک 20 لوگوں کی موت ہوگئی ، جبکہ تقریباً 200 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔شیوسینا نے دہلی تشدد کی اس خوفناک صورت حال کو ایک ڈراونی فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے 1984 سکھ مخالف فسادات کے زخموں کو ایک بار پھر تازہ کر دیا۔ امریکہ کے صدر ڈونا لڈ ٹرمپ جب ' محبت کا پیغام' دینے قومی دارالحکومت دہلی پہنچے تب اس کی سڑکوں پر خون خرابہ مچا تھا اور اس سے پہلے قومی دارالحکومت کی کبھی اتنی بدنام نہیں ہوئی تھی.۔ 

PunjabKesari
شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار 'سامنا ' کے اداریہ میں اظہار افسوس  کیا کہ ایسے وقت دہلی میں ٹرمپ کا خیر مقدم کیا گیا جب اس کی سڑکوں پر خون خرابہ مچا تھا۔ تشدد سیدھے طور پر یہ پیغام دے سکتا ہے کہ مرکزی حکومت دہلی میں  قانونی  نظام کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

PunjabKesari

شیو سینا پا رٹی نے کہا کہ دہلی میں تشدد بھڑکا،لوگ ڈنڈے، تلوار، ریوالور لے کر سڑکوں پر آ گئے، سڑکوں پر خون خرابہ تھا ۔دہلی میں  صورتحال  ایک ڈراونی فلم کی طرح تھی، جس نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے زخموں کو ہرا کر دیا۔ بی جے پی آج بھی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہوئے تشدد میں سینکڑوں سکھوں کے قتل کے لئے کانگرس کو ذمہ دار قرار دیتی ہے۔ شیوسینا نے  کچھ بی جے پی لیڈروں کی دھمکی اور  وارننگ کا تقاریر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ دہلی کے موجودہ فسادات کے لئے کون ذمہ دار ہے۔

PunjabKesari
 شیو سینا نے  کہا کہ قومی دارالحکومت اس وقت جھلس رہی تھی جب وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونا لڈ ٹرمپ مذاکرات کر رہے تھے، یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے کہ ٹرمپ کا دہلی میں استقبال تشدد کی ہارر فلم، سڑکوں پر خون خرابہ، لوگوں کی چیخ و پکار اور آنسو گیس کے گولوں کے درمیان کیا گیا۔سامنا میں لکھا کہ ٹرمپ صاحب محبت کے پیغام کے ساتھ دہلی آئے تھے، لیکن ان کے سامنے کیسی تصویر پیش کی گئی۔ احمد آباد میں  نمستے  ٹرمپ اور دہلی میں تشدد،دہلی کی ایسی بدنامی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ 

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ دہلی میں  شہریت  ترمیمی قانون( سی اے اے )کی حمایت کرنے والے اور مخالفت کرنے والے گروپوں کے درمیان تنازعہ نے فرقہ وارانہ رنگ لے لیا۔ فسادیوں نے کئی گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ ان واقعات میں  اب تک کم از کم 20  لوگوں کی جان چلی گئی اور تقریبا ً200 افراد زخمی ہو گئے۔
ٹرمپ سفر کے دوران تشدد کی خبروں کو لے کر مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے شیوسینا نے کہا کہ وزیر داخلہ نے الزام لگایا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کی تصویر خراب کرنے کے لئے قومی دارالحکومت میں ٹرمپ کے دورے کے دوران تشدد کی سازش رچی گئی۔ وزیر داخلہ کو سی اے اے کو لے کر ہوئے تشدد کے پیچھے سازش کا نہ پتہ ہونا قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ فسادات کو اس جرات سے کنٹرول کرنے میں کوئی دقت نہیں تھی، جیسا کہ دفعہ 370 اور 35 اے ختم کئے جانے کے وقت کیا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top