National News

رام مندر کا سہرا کسی ایک پارٹی کو نہیں، بلکہ سب کو جاتا ہے : سنجے راوت

رام مندر کا سہرا کسی ایک پارٹی کو نہیں، بلکہ سب کو جاتا ہے : سنجے راوت

شیو سینا کے سینئر لیڈر سنجے روات نے منگل کو دعویٰ کیا کہ  ایودھیا میں  رام مندر کی بنیاد ان کی پارٹی نے رکھی  تھی ، ایسے میں مندر کا تعمیر کا سہرا کسی ایک پارٹی کو نہیں جاتا  ہے ۔بھاجپا کے قومی صدر امت شاہ نے پیر کو کہا تھا کہ  دنیا بھر میں بسے ہندوستانیوں کی خواہش کے مطابق  ایودھیا میں  چار ماہ میں   فلک بوس اورخوبصورت رام مندر  بن کر تیار ہو جائیگا  ۔

PunjabKesari
 شاہ کے اس بیان پر روات نے مہاراشٹر کے ودھان بھون کے باہر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ' امت شاہ نے یہ صحیح کہا کہ فلک بوس اور خوبصورت رام مندر بنے گا ، لیکن مندر کی بنیاد رکھنے کا کام شیو سینا نے کیا تھا ۔ 
یہ پوچھنے پرکہ کیا اس کا مطلب ہے کہ  رام مندر کا سہرا بھاجپا کو جاتا ہے ، روات نے کہا کہ  اس کا سہرا لاکھوں ، کروڑوں کار سیوکوں کو جاتا ہے ، جس میں  وہپ ( وی ایچ پی) سادھو، سنت اور بھاجپا کارکنان شامل ہیں۔اس کا سہرا کسی ایک جماعت کو نہیں  بلکہ سب کوجاتا ہے  ۔ 
 



Comments


Scroll to Top