Latest News

ادھو کا راج ٹھاکرے پر نشانہ،کہا- ہندوتو ثابت کرنے کے لئے شیو سینا کو جھنڈا بدلنے کی ضرورت نہیں

ادھو کا راج ٹھاکرے پر نشانہ،کہا- ہندوتو ثابت کرنے کے لئے شیو سینا کو جھنڈا بدلنے کی ضرورت نہیں

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنے  چچا زاد بھائی اور ایم این ایس ( منسے )سربراہ راج ٹھاکرے پر نشانہ لگاتے ہوئے اتوار کو کہا کہ شیوسینا کو اپنا ہندوتو ثابت کرنے کے لئے پرچم تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
غور طلب ہے کہ راج ٹھاکرے آج کل اپنی  ہندوتو کی سیاست میں نئی جان پھونکنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ادھو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی ہندوتو کی علمبردار نہیں ہے۔ نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی ممبران اسمبلی اور ضلع صدور  کے اجلاس میں مذکورہ بات کہی۔
شیوسینا کے ایک عہدیدار کے مطابق اجلاس میں شہریت ترمیمی  قانون( سی اے اے )کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں ادھو ٹھاکرے نے کہا، '' مجھے میرے ہندوتو کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ یہ  آنجہانی  بالا صاحب کا ہندوتو ہے،یہ خالص ہے۔ میں نے اپنی پارٹی کا جھنڈا  نہیں بدلا ہے۔ ایک شخص، ایک پرچم .. یہ طے ہے۔ دنیا کو ہمارے ہندوتو کا علم ہے۔
 



Comments


Scroll to Top