Latest News

حکومت کی غلط پالیسیوں سے معیشت کی حالت بدترہورہی ہے:اپوزیشن

حکومت کی غلط پالیسیوں سے معیشت کی حالت بدترہورہی ہے:اپوزیشن

نئی دہلی:لوک سبھا میں بدھ کو اپوزیشن نے ملک کی خراب ہوتی معیشت کیلئے مرکزی حکومت کی موجودہ پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے معیشت چوپٹ ہورہی ہے اور اسے پٹری پرلانے کیلئے اقتصادی پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے سال 20-2019 کے ضمنی مطالبات زر پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن کے اراکین نے اہم شعبوں میں بجٹ میں کٹوتی کئیجانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے ملک کی مجموعی گھریلوپیداوار (جی ڈی پی )گھٹتی جارہی ہے۔
کانگریس کے ششی تھرور نے بحث کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا ہر شعبہ بحران کی مار سے جوجھ رہا ہے،چاہے وہ سیاحت ہو یا صنعت دھندے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک کی معیشت چوپٹ ہوتی جارہی ہے۔
مسٹر تھرور نے کہا کہ اب صحیح وقت آگیا ہے جب حکومت کو اپنی اقتصادی پالیسیوں میں بہتری کرتے ہوئے ملک کی معیشت کو رفتار دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ خط افلاس کے نیچے جارہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top