پشاور: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی چچازاد بہن نورجہاں کا پاکستان کے پشاور میں انتقال ہوگیا۔ پاکستانی میڈیا نے اہل خانہ کے حوالے سے منگل کو یہ اطلاع دی۔ نور جہاں کے چھوٹے بھائی منصور احمد نے جیو نیوز سے اپنی بہن کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ کچھ وقت سے کینسر سے متاثر تھیں۔
شاہ رخ خان کی چچازاد بہن نورجہاں پاکستان کے پشاور کے قصہ خوانی بازار کے پاس محلہ شاہ والی کتال علاقے میں رہتی تھیں۔ سٹی کونسل کے سابق رکن اور نور جہاں کے پڑوسی میاں ذوالفقار نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کی عمر کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی۔
نور جہاں ڈسٹرکٹ اور سٹی کونسلر بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں اپنا پرچہ نامزدگ بھی داخل کیا تھا حالانکہ بعد میں اسے واپس لے لیا تھا۔ رپورٹ لے مطابق وہ شاہ رخ خان کے گھر دو مرتبہ جاچکی تھیں اور سرحد پار اپنے رشتے داروں سے رابطے میں رہتی تھیں۔ بچپن میں شاہ رخ خان بھی اپنے والدین کے ساتھ دو مرتبہ پشاور اپنے رشتے داروں کے گھر جاچکے ہیں۔