Latest News

سی اے اے پر بیان بازی پر ممتا بنر جی کو راحت، نا اہل قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ کا سماعت س

سی اے اے  پر بیان بازی پر ممتا بنر جی کو راحت،  نا اہل قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ کا سماعت س

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو  نا اہل قرار دے کرعہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے  والی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے  شہریت ترمیمی  قانون  ( سی اے اے )اور قومی شہری رجسٹر( این آر سی )کے معاملے پر جانبداری یقینی بنانے کے لئے '' غیر ملکی ادا رے  کی ضرورت بتا کر اپنے عہدے اور آئین کو '' کھلے عام  ناپاک کیا ہے ۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے  درخواست گزار کو درخواست واپس لینے اور کلکتہ ہائی کورٹ میں اس معاملے پر عرضی داخل کرنے کی چھوٹ دے دی۔
درخواست گزار کی جانب سے پیش وکیل نے کہا کہ مسئلہ اہم ہے اور سپریم کورٹ کو اس پر غور کرنا چاہئے جس کے بعد بنچ نے کہا، '' ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ اہم ہے لیکن اچھا ہو گا کہ آپ ہائی کورٹ میں جائیں۔بینچ  میں جسٹس بی آر گوی اور جسٹس سوریہ کانت بھی شامل تھے۔
بتادیں  کہ  وزیر اعلیٰ نے گزشتہ سال 19  دسمبر کو کہا تھا، '' بی جے پی کو اکثریت ملی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ جو چاہے کرے گی ۔اگر بی جے پی میں دم ہے تو اسے  شہریت  ترمیمی قانون اور این آر سی  پر اقوام متحدہ کی نگرانی میں ریفرنڈم کرانا چاہئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ  اس ریفرنڈم میں جو ہارے وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے گا۔
 



Comments


Scroll to Top