National News

31  دسمبر تک نہیں کیا یہ کام تو SBI  ڈیبٹ  کارڈ سے نہیں نکال سکیں گے اپنا پیسہ، پڑھیں پوری خبر

31  دسمبر تک نہیں کیا یہ کام تو SBI  ڈیبٹ  کارڈ سے نہیں نکال سکیں گے اپنا پیسہ، پڑھیں پوری خبر

بزنس ڈیسک:  اگر آپ بچت اکاؤنٹ بھارتی اسٹیٹ بنک  ( ایس بی آئی )میں ہے تو 31 دسمبر، 2019 تک یہ کام ضرور کر لیں۔نہیں تو بعد میں آپ  اپنے  بنک اکاؤنٹ میں رکھے پیسے نہیں نکال پائیں گے۔
دراصل، ایس بی آئی اپنے گاہکوں کے میگنیٹک  سٹرپ  ڈیبٹ کارڈ کو  ای ایم وی   چپ والے ڈیبٹ کارڈ میں تبدیل کر رہا ہے۔اگر اب تک آپ نے اپنے میگنیٹک سٹرپ/  پٹی والے ڈیبٹ کارڈ کو نئے کارڈ میں نہیں تبدیل کرا یا ہے تو اب بھی آپ کے پاس موقع ہے۔آپ اپنی ہوم برانچ میں جا کر 31 دسمبر 2019 تک یہ کام کر سکتے ہیں۔اس کے بعد بھی اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو آپ کا ڈیبٹ کارڈ کام کرنا بند کر دے گا۔

PunjabKesari
نہیں نکال پائیں گے اکاؤنٹ سے پیسے
ایس بی آئی نے ٹویٹ کر بتایا کہ'' جن گاہکوں کے پاس پرانے میجسٹرپ (میگنیٹک) ڈیبٹ کارڈ ہیں، اسے فوری طور پر بدلوانا ہوگا ۔ اس کے بدلے گاہکوں کو ای ایم وی چپ والا ڈیبٹ کارڈ لینا ہوگا۔اس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2019 ہے۔''

PunjabKesari
 آپ کو بتا دیں کہ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو آپ اپنے پرانے اے ٹی ایم سے کوئی بھی کام نہیں کر پائیں گے، کیونکہ بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں آپ کے کارڈ کو قبول نہیں کریں گی۔اگر آپ نے  ای ایم وی   چپ کارڈ کے لئے درخواست نہیں کی ہے تو 31 دسمبر 2019 سے پہلے ضرور کر دیں۔ایس بی آئی  بنک یہ کارڈ آپ کو مفت میں دے رہا ہے۔

PunjabKesari
میگنیٹک سٹرپ کارڈ نہیں ہے  محفوظ
ریزروبنک کے مطابق، میگنیٹک سٹرپ کارڈ پرانی ٹیکنالوجی  ہو چکی ہے۔ایسا کارڈ بننا اب بند بھی ہو گیا ہے، کیونکہ یہ کارڈ پوری طرح سے محفوظ نہیں تھے، جس کی وجہ سے ان کوبند کر دیا گیا ہے۔اب ان کی جگہ ای ایم وی چپ کارڈ کو تیار کیا گیا ہے۔تمام پرانے کارڈ کو نئے چپ کارڈ سے بدلا جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top