دبئی: سعودی عرب نے بدھ کی رات دیر گئے شیخ صالح بن فوزان الفوزان کو ملک کا نیا گرینڈ مفتی مقرر کیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، 90 سالہ شیخ صالح نے یہ عہدہ سنبھال لیا ہے۔ خبر میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ شاہ سلمان نے اپنے بیٹے ولی عہد محمد بن سلمان کی سفارش پر لیا۔
سعودی عرب کے القصیم صوبے میں 28 ستمبر 1935 کو پیدا ہونے والے شیخ صالح نے اپنے والد کی وفات کے بعد ایک مقامی امام سے قرآن کی تعلیم حاصل کی تھی۔ سنی مسلمانوں کے لیے گرینڈ مفتی دنیا کے سب سے نمایاں اسلامی مذہبی رہنماو¿ں میں سے ایک ہیں۔ سعودی عرب میں اسلام کے اہم مذہبی مقامات مکہ اور مدینہ واقع ہیں اور یہ ملک ہر سال لاکھوں حج زائرین کی میزبانی کرتا ہے۔ اقتصادی طور پر قابل ہر مسلمان کے لیے زندگی میں ایک بار حج کرنا مذہبی طور پر لازمی ہوتا ہے۔