Latest News

کورونا وائرس:سلمان خان کے بھتیجے کی موت ،پھیپھڑوں میں بھر گیا تھا پانی

کورونا وائرس:سلمان خان کے بھتیجے کی موت ،پھیپھڑوں میں بھر گیا تھا پانی

اندور:بالی وڈاداکار  سلمان خان کے 38سالہ بھتیجا عبدا للہ عرف ابا کا سوموار رات کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔ وہ اندور کے خان کمپائونڈ میں رہتے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے پھیپھڑوں میں پانی بھر  گیا تھا  جس کے بعد انہیں اتوار کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں بھرتی کیا تھا ۔ڈاکٹروںکے مطابق  عبداللہ کے پھیپھڑوں  میں پانی بھرنے سے انفیکشن ہو گیا تھا ور سانس لینے میں پریشانی ہونے پر شا م کو وینٹی لیٹر پر رکھا تھا ۔ آپ کو بتا دیں کہ اداکار سلمان خان کا جنم اندور میں ہو ا ہے ۔ سلمان خان کے کھر کے ممبران بھی اندور میں ہی رہتے ہیں۔ ہال ہی میں جب سلمان آئیفا ایوارڈ کے لئے بھوپال آئے تھے تو انہیںاندور میںاپنی فیملی کا ذکربھی کیا تھا۔


سلمان خان نے کیا ٹویٹ
عبداللہ خان کی موت کی جانکاری خود سلمان خان نے دی ہے۔ انہوں نے عبدال کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کیا ہے۔ سلمان خان نے ٹویٹ کر کہا کہ ہمیشہ تمہیں پیار کرینگے ۔ سلمان خان نے اپنے اس ٹویٹ میں عبداللہ کے ساتھ اپنی ایک فوٹو بھی شیئر کی ہے ۔
اسکے ساتھ ہی سلمان خان کے چچیرے بھائی متن خان نے بتایا کہ انہیں دل اور شوگر کی بیمار ی تھی۔وہ باڈی بلڈر اور اوور ویٹ تھے۔ان کا ہارٹ 30فی صد سے بھی کم کام کر رہا تھا ۔ متن نے بتایا کہ موت کے بعد کورونا کے خوف  کی وجہ سے پولیس انتظامیہ کے افسرا ن کے کال آنا شروع  ہو گئے ۔ ہسپتال سے جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی سارا خلاصہ ہو پائے گا۔



Comments


Scroll to Top