Latest News

بلاتکار، دہشت گردی ، نکسل واد نہرو خاندان کی دین : سادھوی پراچی

بلاتکار، دہشت گردی ، نکسل واد نہرو خاندان کی دین : سادھوی پراچی

اپنے  متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی وشو ہندو پریشد کی لیڈر سادھوی پراچی نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔سادھوی پراچی نے راہل گاندھی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ نکسل واد، دہشت گردی، عصمت دری یہ سب نہرو خاندان کی دین ہے۔وی ایچ پی لیڈر سادھوی نے یہ بیان میرٹھ میں ایک پروگرام کے دوران دیا ہے۔
 سادھوی پراچی نے کانگرس رہنما راہل گاندھی کو کھری کھوٹی سنائی ۔پراچی نے کہا کہ نکسل واد، دہشت گردی، عصمت دری یہ سب نہرو خاندان کی دین ہے۔بتا دیں کہ ملک میں حالیہ ریپ کے واقعات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا کہ بھارت ریپ کیپٹل کے طور پر تیار ہو رہا ہے۔ راہل گاندھی کے اس بیان کے بعد سادھوی پراچی نے اب یہ متنازعہ بیان دیا ہے۔
سادھوی پراچی نے حیدرآباد گینگ ریپ اور قتل کے چار ملزمان کے اینکاؤنٹر پر حیدرآباد پولیس کی تعریف کی اور کہا کہ حیدرآباد پولیس سے سیکھ لے کر اتر پردیش پولیس کو بھی اناؤسکینڈل پر ایسی ہی کارروائی کرنی چاہئے تھی۔سادھوی نے اناؤ سانحہ کے قصورواروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top