Latest News

سبریمالا  معاملہ : سپریم کورٹ نے بڑی بنچ کو سونپا معاملہ ، 7 جج سنائیں گے فیصلہ

سبریمالا  معاملہ : سپریم کورٹ نے بڑی بنچ کو سونپا معاملہ ، 7 جج سنائیں گے فیصلہ

نئی دہلی : ایودھیا فیصلہ سنانے کے بعد اب سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز کیرل کے سب سے مشہور سبریمالا  مندر پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے بڑی بنچ کو سونپ دیا ہے ۔ اب اس معاملے پر فیصلہ 7 ججوں کی بنچ سنائے گی ۔ بتا دیں کہ سبریمالا کے علاوہ عدالت آج رافیل سودے اور راہل گاندھی کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنانے جارہی ہے ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی بنچ فیصلہ سنائے گی ۔ بتا دیں کہ 17 نومبر کو سی جے آئی گوگوئی ریٹائر ہورہے ہیں اور اس سے پہلے وہ بڑے معاملوں پر فیصلہ سنارہے ۔ 

PunjabKesari
کیرل کے سب سے مشہور مندر سبریمالا میں خواتین کے داخلے کا تنازعہ گذشتہ کافی عرصے سے چل رہا ہے ۔ سال 2018 میں سپریم کورٹ نے اس معاملے پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے 10 سے لے کر 50 سال کی خواتین کے مندر  میں داخلے پر لگی پابندی کو ہٹا دیا تھا ۔ عدالت کے اس فیصلے کی کافی مخالفت ہوئی تھی ۔ 



Comments


Scroll to Top