سری نگر: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ان کی وزارت کورونا وائرس سے متاثرہ ملک ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کی جلد گھر واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں بھارتی سفارت خانہ وہاں پھنسے کشمیری طلبا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر شنکر جنہوں نے پیر کے روز اچانک سری نگر پہنچ کر ایران میں زیر تعلیم طلباء کے والدین سے ملاقات کی، نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایران میں زیر تعلیم بھارتی طلباء کے کنبوں سے سری نگر میں ملاقات کی۔ میں نے انہیں یقین دلایا کہ ایران میں واقع بھارتی سفارت خانہ وہاں موجود طلباء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ہم ان کی جلد انڈیا واپسی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں'۔
https://twitter.com/ANI/status/1236966159238328320?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1236966159238328320&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fjammu-kashmir%2Fforeign-minister-s-jaishankar-visits-jammu-and-kashmir-na-296199.html
سرکاری ذرائع کے مطابق، مرکزی وزیر پیر کی صبح اچانک سری نگر پہنچ گئے اور شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں وادی سے تعلق رکھنے والے ایران میں زیر تعلیم طلبا کے والدین کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر سری نگر میں ایران میں زیر تعلیم طلباء کے والدین سے ملے اور ان کے ساتھ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے جارہے اقدام پر تبادلہ خیال کیا۔