واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے پیر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے الگ الگ بات کریں گے۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میں پیر کو صبح 10 بجے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کا موضوع "خونریزی" کو روکنا ہے جس میں ہر ہفتے اوسطا 5000 سے زیادہ روسی اور یوکرینی فوجی مارے جا رہے ہیں، اور تجارت بند ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ پھر یوکرین کے صدر زیلنسکی سے بات کریں گے اور پھر صدر زیلنسکی کے ساتھ نیٹو کے مختلف ممبران سے بات کریں گے۔دریں اثنا جمعہ کو ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والی بات چیت کے دوران روس اور یوکرین کے وفود نے ایک ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا اور مزید بات چیت پر بھی اتفاق کیا۔