Latest News

جیو صارفین ابھی بھی کر سکیں گے فری کالنگ ، کمپنی نے بتایا طریقہ

جیو صارفین ابھی بھی کر سکیں گے فری کالنگ ، کمپنی نے بتایا طریقہ

گیجیٹ ڈیسک : ریلائنس جیو نے 2 دن پہلے اعلان کیا تھا کہ جیو کے علاوہ کسی دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے پر 6 پیسے فی منٹ کی شرح سے IUC ( انٹرکنیکٹ چارج) وصولے گی ۔  صارفین کو اس چارج کی بھرپائی کے بدلے میں اس نے کچھ آئی یو سی ٹاپ اپ پلانز بھی لانچ کئے تھے ۔ اس کے بعد آئیڈیا - ووڈا فون نے کل اعلان کیا تھا کہ اس کے صارفین پر IUC چارج نہیں لگایا جائے گا ۔ ریلائنس جیو نے 9 اکتوبر یا اس سے پہلے ریچارج کروانے والے لوگوں کے لئے فری کالنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ 

PunjabKesari
جیو کے ان صارفین کیلئے فری کالنگ دستیاب 
یہ ریلائنس جیو صارفین تب تک فری کالنگ پر کر پائیں گے جب تک کہ ان کا پلان ایکسپائر (پلان کی میعاد ختم )نہیں ہوجاتی ۔  یہ صارفین جیو سے جیو اور دیگر نیٹ ورک پر فری کالنگ کر سکیں گے ۔ان کے لئے ان کمنگس پلان کی میعاد ختم ہونے تک صارفین کو کسی بھی طرح کا چارج نہیں دینا پڑے گا ۔ 

PunjabKesari
دیگر صارفین کیلئے جیو سے جیو کالنگ پہلے کی طرح فری رہے گی لیکن ایئر ٹیل ووڈا فون ، بی ایس این ایل وغیرہ نیٹ ورک پر کال کرنے پر ان کو 6 پیسے فی منٹ کی شرح سے آئی یو سی چارج دینا پڑے گا ۔ اس کے لئے ان کے پاس 10 روپے سے لے کر 100 روپے تک کے آئی یو سی ٹاپ اپ پلانز بھی جاری کئے ہیں ۔ ان ریچارجز پر صارفین کو کالنگ منٹس کے ساتھ اضافی انٹر نیٹ ڈاٹا بھی دیا جارہا ہے ۔ 
یہ ہیں جیو کے نئے آئی یو سی ٹاپ اپ پلانس

PunjabKesari
10 روپے کا پلان
اسے سب سے چھوٹا آئی یو سی ٹاپ اپ واچر کہا گیا ہے جو کہ 10 روپے کا ہے ۔ اس میں یوزر کو دیگر ٹیلی کام آپریٹر پر کال کرنے کیلئے 124 منٹس ملیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی 1 جی بی 4G ڈاٹا بھی فری میں دیا جائے گا ۔
20 روپے والا پلان
اس پلان میں یوزر کو دیگر ٹیلی کام آپریٹر پر کال کرنے کیلئے 249 منٹس ملیں گی۔ اسی کے ساتھ ہی یوزر کو 2 جی بی اضافی ڈاٹا ملے گا ۔
50 روپے کا پلان
اس پلان میں یوزر کو ٹیلی کام آپریٹر پر کال کرنے کیلئے 656 منٹس دئیے جائیں گی ۔ اس کے علاوہ 5 جی بی اضافی ڈاٹا ملے گا ۔
100 روپے والا پلان
اسے سب سے مہنگا آئی یو سی ٹاپ اپ واچر بتایا گیا ہے ۔ اس میں یوزر کو دیگر ٹیلی کام آپریٹر پر کال کرنے کیلئے 1362 منٹس ملیں گی اور ساتھ ہی 10 جی بی اضافی ڈیٹا بھی فری میں دیا جائے گا ۔



Comments


Scroll to Top