Latest News

ریلائنس جیو ڈیٹا کھپت کے معاملے میں چائنا موبائل کو شکست دے کر دنیا کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر بنا

ریلائنس جیو ڈیٹا کھپت کے معاملے میں چائنا موبائل کو شکست دے کر دنیا کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر بنا

نئی دہلی: بھارتی ٹیلی کام سیکٹر میں اپنا تسلط قائم کرنے کے بعد، ریلائنس جیو نے ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے- ریلائنس جیو ،ڈیٹا ٹریفک میں دنیا کی نمبر ایک کمپنی بن گئی ہے پچھلی سہ ماہی میں کل ڈیٹا ٹریفک 40.9 ایگزابائٹس ریکارڈ کی گئی اس کے ساتھ ہی چائنا موبائل جو کہ اب تک ڈیٹا ٹریفک میں دنیا کی نمبر ون کمپنی تھی، دوسرے نمبر پر کھسک گئی-  اس کے نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت سہ ماہی میں 40 ایگزابائٹس سے کم رہی۔ ایک اور چینی کمپنی چائنا ٹیلی کام ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ، جب کہ بھارت کی ایئرٹیل چوتھے نمبر پر  رہی۔ دنیا بھر کی ٹیلی کام کمپنیوں کے ڈیٹا ٹریفک اور کسٹمر بیس پر نظر رکھنے والے ٹی  اے  فیشینٹنے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔
5جی خدمات کے آغاز کے بعد، ریلائنس جیو کے ڈیٹا کی کھپت میں پچھلے سال کے مقابلے 35.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ  جیو کا  ٹیرو 5جی نیٹ ورک اور  جیو ایئر فائبر کی توسیع ہے۔ جیو نیٹ ورک ریلائنس جیو کے سہ ماہی نتائج کے مطابق، 108 ملین صارفین کو  جیو ٹرو  5 جی نیٹ ورک میں شامل کیا گیا ہے اور  جیو کے کل ڈیٹا ٹریفک کا تقریباً 28 فیصد اب 5 جی نیٹ ورک سے آ رہا ہے۔ دوسری طرف  جیو ایئر  فائبر نے بھی ملک بھر کے 5,900 شہروں میں اپنی خدمات شروع کر دی ہیں۔
حال ہی میں جاری کردہ سہ ماہی نتائج میں کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق،  جیو نیٹ ورک پر فی صارف ماہانہ ڈیٹا کی کھپت بڑھ کر 28.7 جی بی  ہو گئی ہے، جو تین سال پہلے صرف 13.3  جی بی  تھی۔  قابل ذکر ہے کہ 2018 میں، ہندوستان میں ایک سہ ماہی کے لیے کل موبائل ڈیٹا ٹریفک صرف 4.5 ایگزابائٹس تھا۔



Comments


Scroll to Top