National News

اب بغیر نیٹ ورک کے بھی کر سکیں گے کال ،ایئر ٹیل کے بعد اب جیو بھی لایا یہ خاص فیچر

اب بغیر نیٹ ورک کے بھی کر سکیں گے کال ،ایئر ٹیل کے بعد اب جیو بھی لایا یہ خاص فیچر

گیجیٹ ڈیسک : ٹیلی کام کمپنیاں اب ایک کے بعد ایک ہندوستں میں VoWiFi سروس کی شروعات کررہی ہیں ۔ اس تکنیک  کے ذریعے  بغیر نیٹ ورک کے بھی Wifi کے ذریعے کالنگ کی سہولت ملے گی ۔ ایئر ٹیل نے حال ہی میں اپنے صارفین کے لئے VoWiFi سروس کی شروعات کی ہے اور اب ریلائنس جیو نے بھی اس فیچر کی ٹیسٹنگ شروع کردی ہے ۔ 

PunjabKesari
رپورٹ کی مانیں تو مہاراشٹر کے ناسک سرکل میں جیو کا VoWiFi فیچر دستیاب ہوگیا ۔  ایک ٹویٹر یوزر نے اس سے جڑا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جو کہ ایپل آئی فون سے لیا گیا ہے ۔ آپ کو بتا دیں کہ بھارتی ایئر ٹیل  نے اس فیچر کو فی الحال 24 ڈیوائسس میں شروع کیا ہے ۔ جن میں OnePlus 7 اور 7T سیریز کے سمارٹ فونس Apple iPhone 11 سیریز ، سیمسنگ فلیگ شپ سمارٹ فونس اور شاؤمی کی ریڈمی K20 کے سمارٹ فونس شامل ہیں ۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ جیو بھی اس فیچر کو لمیٹڈ ڈیوائسس میں ہی لائے گی ۔ 

PunjabKesari
کیا ہے  VoWiFi تکنیک
VoWiFi کو وائس اوور آئی پی (VoIP) بھی کہا جاتا ہے ۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے موبائل میں نیٹ ورک نہیں ہے تو آپ کسی وائی فائی یا کسی سے ہاٹس پاٹ لے کر فون پر آرام سے بات کر سکتے ہیں ۔ اس سروس کا سب سے زیادہ فائدہ رومنگ کے دوران ہوتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے آپ فری میں باتیں کر پائیں گے ۔ 



Comments


Scroll to Top