Latest News

چائنیز موبائل یوزر کی بڑھ رہی پریشانی ، Redmi 7s کے بعد اب لگی ناٹ پرو میں آگ

چائنیز موبائل یوزر کی بڑھ رہی پریشانی ، Redmi 7s کے بعد اب لگی ناٹ پرو میں آگ

گیجیٹ ڈیسک : سمارٹ فون میں آگ لگنے کی خبریں دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ ایسے معاملے تک سننے کو ملے ہیں جن میں فون کے پھٹ جانے سے یوزرس کی جان تک چلی گئی ہے ۔ کچھ دن پہلے شاؤمی  کے Redmi 7s میں آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے  کہ اب شاؤمی کے ہی ایک اور سمارٹ فون ریڈمی نوٹ 7 پرو میں آگ لگنے کی شکایت کی گئی ہے ۔ '

PunjabKesari
تین مہینے پہلے ہی خریدا تھا فون
گج چائنا کی رپورٹ کے مطابق یہ واردات چین کی ہے  جہاں ہینان صوبہ کے رہنے والے سانگ یوجھی نے اپنے والد کے لئے تین مہینے پہلے ہی ریڈمی ناٹ 7 پرو سمارٹ فون خریدا تھا ۔ جس میں آگ لگ گئی ۔ جس کے بعد انہوں نے اس معاملے کی رپورٹ درج کروائی ۔ 

PunjabKesari
اس طرح لگی فون میں ااگ
رپورٹ کے مطابق سانگ یوجھی کے والد اس فون کو کمبل کے اوپر رکھ کر ویڈیو دیکھ رہے تھے ۔ کچھ دیر بعد وہ سو گئے اور تھوڑی دیر بعد کچھ جلنے کی مہک آئی ۔ نیند کھلی تو انہوں نے دیکھا کہ جس نئے سمارٹ فون میں یہ ویڈیو دیکھ رہے تھے اس میں آگ لگ چکی تھی ۔ راحت کی بات تو یہ ہے کہ اس سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن پوری طرح ختم ہو گیا ۔ 

PunjabKesari
شاؤمی نے پھر نہیں مانی غلطی
ریڈمی ناٹ 7 پرو میں آگ لگنے کے معاملے کو لے کر شاؤمی نے کہا کہ فون میں آگ باہری وجوہات سے لگی ہے اور اس سے ڈیوائس کی کوالٹی کا کوئی لین دین نہیں ہے ۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے ریڈمی ناٹ 7 ایس میں آگ لگنے کی خبر سامنے آئی تھی ۔ اس وقت بھی کمپنی نے کہا تھا کہ ریڈمی ناٹ 7 ایس میں ڈیمیج باہر سے پڑے دباؤ کے چلتے ہوا ہے ۔ یعنی یوزر کی غلطی کی وجہ سے ہی فون ڈیمیج ہوا ہے ۔ شاؤمی نے کسٹمر کو ہی اس مسئلے  کو لے کر ذمہ دار ٹھہرا دیا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top