Latest News

فائیو اسٹار ہوٹل میں ایئر ہوسٹس کا بے رحمی سے قتل، قینچی سے 15 وار کر کے اُتارا موت کے گھاٹ

فائیو اسٹار ہوٹل میں ایئر ہوسٹس کا بے رحمی سے قتل، قینچی سے 15 وار کر کے اُتارا موت کے گھاٹ

انٹرنیشنل ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے دبئی شہر سے رشتوں کو ہلا کر رکھ دینے والا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک لگژری پانچ اسٹار ہوٹل میں مقیم25 سالہ روسی ایئر ہوسٹس اناستاسیا کو اس کے ہی سابق شوہر نے مبینہ طور پر قینچی سے وار کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا۔ مقتولہ اناستاسیا روس کی  لو- کوسٹ (کم قیمت )ایئرلائن پوبیڈا میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ پولیس نے اس سنسنی خیز قتل کے الزام میں اکتالیس سالہ روسی شہری البرٹ مورگن کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دبئی کے پوش علاقے میں واقع ووکو بوننگٹن ہوٹل میں پیش آیا۔ ہوٹل کے کمرے سے اناستاسیا کی لاش برآمد ہوئی، جس کے جسم، گردن اور دھڑ پر کم از کم پندرہ بار قینچی سے کیے گئے وار کے نشانات پائے گئے۔
تحقیقی اداروں کے مطابق ملزم البرٹ مورگن کو اپنی سابقہ بیوی پر شک تھا کہ وہ شادی کے دوران دبئی میں مبینہ طور پر ہائی اینڈ ایسکارٹ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ اسی شک اور حسد نے اسے ذہنی طور پر غیر متوازن کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مورگن ایک قانونی مشیر کے طور پر کام کرتا تھا اور شک کے باعث وہ اناستاسیا کا پیچھا کرتے ہوئے دبئی پہنچا۔ پولیس تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ملزم نے خود کو ہوٹل کا مہمان ظاہر کر کے داخلہ حاصل کیا۔ اس نے ہوٹل کی لانڈری سے ایک باتھ روب چرا لیا اور اسے پہن کر خود کو مہمان کے طور پر پیش کیا۔ اس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر ایک ہاؤس کیپنگ عملے کے رکن کو بہلا پھسلا کر اناستاسیا کے کمرے کا دروازہ کھلوا لیا۔
روسی تفتیش کاروں کے مطابق ملزم کی ابتدائی منصوبہ بندی صرف عورت پر سبز رنگ ڈالنے اور اس کے بال کاٹنے کی تھی، لیکن کمرے میں پہنچتے ہی دونوں کے درمیان سخت بحث شروع ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تشدد میں بدل گئی۔ غصے اور وہم میں ملزم نے اناستاسیا پر لگاتار قینچی سے وار کیے، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ انجام دینے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، لیکن بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے اور ہوٹل کے حفاظتی انتظامات، سی سی ٹی وی فوٹیج اور عملے کے کردار کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کرتا ہے کہ جب شک اور حسد رشتوں پر حاوی ہو جائیں تو وہ انسان کو کس حد تک درندہ بنا سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top