انٹرنیشنل ڈیسک: وسطی اسرائیل میں ہزاروں لوگ اسرائیلی فوجی لیفٹیننٹ ہیدر گولڈن کے جنازے میں شامل ہوئے، جن کی لاش 11 برسوں سے غزہ میں حماس کے قبضے میں تھی۔ گولڈن کے جنازے کے دوران قبرستان میں بھاری بھیڑ تھی اور آس پاس کی سڑکوں پر بھی لوگ اسرائیل کے قومی پرچم کے ساتھ موجود تھے۔
لیفٹیننٹ ہیدر گولڈن کا جنازہ ان کے خاندان کے لیے ایک جذباتی لمحہ تھا، جنہوں نے ان کے باقیات کو گھر لانے کے لیے ایک مہم چلائی تھی۔ حماس نے اتوار کو گولڈن کے باقیات واپس کئے تھے ۔ سات اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملے میں یرغمال بنائے گئے چار افراد کی لاشیں بھی غزہ نے واپس کیں۔ گولڈن (23) کا قتل 2014 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ میں جنگ بندی نافذ ہونے کے دو گھنٹے بعد کیا گیا تھا۔