ممبئی: بالی وڈ ادکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ریلیشن میں ہیں، یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ دونوں اکثر پارٹی یا کسی تقریب میں ساتھ گھومتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔کئی بار ایوارڈ تقریب میں دونوں ایک دوسرے سے اپنے پیار کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔
اب یہ بھی خبریں ہیں کہ دونوں آئندہ سال تک رشتہء ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے ۔عالیہ کی ماں سونی رازدان نے ایسی کسی بھی خبر سے انکار کر دیا ، لیکن اب واٹس اپ گروپس میں دونوں کی شادی کا ایک کارڈ کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ایسے میں اب تمام کے ذہن میں یہی سوال ہے کہ آخر دونوں کی شادی کب اور کہاں ہونے والی ہے؟

وائرل کارڈ کے مطابق دونوں کی شادی راجستھان کے جودھپور میں واقع امید بھون پیلس میں اگلے سال 22 جنوری، 2020 کو ہوگی ، جہاں پرینکا - نک جونس نے کی تھی ۔شادی کی تاریخ کے علاوہ کارڈ پر کپور فیملی اور بھٹ فیملی کے نام بھی لکھے ہوئے ہیں ۔
اگر آپ یہ سوچ کر خوش ہو رہے ہیں کہ آخر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں توذرا رُکئے۔ آپ کو بتادیں کہ یہ کارڈ فیک ہے۔ جی ہاں، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی کا یہ کارڈ فوٹو شاپڈ ہے اور پوری طرح سے نقلی ہے ۔ وائرل ہو رہے اس کارڈ میں کئی طرح کی خامیاں ہیں ، جن سے واضح ہوجاتا ہے کہ یہ کارڈ نقلی ہے ۔

اس میں عالیہ کے والد کا نام مکیش بھٹ لکھا ہے ،جبکہ سب جانتے ہیں کہ انکے والد کا نام مہیش بھٹ ہے ۔ مکیش بھٹ عالیہ کے چاچا ہیں۔کارڈ میں دلہن یعنی عالیہ بھٹ کا نام غلط سپیلینگ کے ساتھ لکھا ہے ۔ ساتھ ہی 22nd جنوری کو کارڈ پر ' 22th جنوری' لکھا گیا ہے ۔ کارڈ کوالٹی بھی اچھی نہیں ہے ۔ اتنی ساری خامیوں کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ یہ کارڈ پوری طرح نقلی ہے اصلی تو ہو ہی نہیں سکتا۔

وہیں دونوں سیلیبرٹی کی جانب سے بھی شادی کو لیکر کوئی اناؤنس مینٹ نہیں ہوا ہے ، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ ابھی دونوں کا ارادہ شادی کا نہیں ہے۔ حالانکہ اس کارڈ کے وائرل ہوتے ہی لوگ کافی خوش ہو گئے تھے اور دونوں کو مبارکباد دینے لگے تھے ۔
عالیہ نے بھی اس کارڈ پر اپنا ردعمل دیا ہے۔عالیہ کو حال ہی میں پیپراجی نے ایئر پورٹ پر سپاٹ کیا اس دوران ان سے اس کارڈ کے بارے میں سوال کیا جس پر عالیہ نے محض مسکرانا ہی ٹھیک سمجھا اور بار بار پوچھنے پر کہا' کیا بتاؤں' ۔یہ کہتے ہوئے چلی گئی ۔
