Latest News

مدھیہ پردیش: بھاجپا نے  106 ممبران اسمبلی کی کرائی پریڈ،  گورنر بولے - آئین کے مطابق ہوگی کارروائی

مدھیہ پردیش: بھاجپا نے  106 ممبران اسمبلی کی کرائی پریڈ،  گورنر بولے - آئین کے مطابق ہوگی کارروائی

بھوپال :مدھیہ پردیش کی ودھان سبھا کو کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے 26 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی اسپیکر  کے فیصلے کے خلاف شیو راج سنگھ چوہان نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔اس پر عدالت 12 گھنٹے  میں سماعت کے لئے تیار ہوگئی ہے ۔ درخواست میں شیو راج سنگھ نے  اسمبلی اسپیکر ، وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور   چیف سیکرٹری کو فریق بنایا ہے ، وہیں بھاجپا ممبران نے اسمبلی  کے ساتھ شیو راج سنگھ بھی راج بھون پہنچ گئے ہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1239460194716807168?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1239460194716807168&ref_url=https%3A%2F%2Fmp.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fraj-bhavan-reached-power-crisis-with-supreme-court-1137628
راج بھون میں ممبران اسمبلی کی پریڈ فلور ٹیسٹ لینے کے بعد بی جے پی ممبران اسمبلی میں جم کر ہنگامہ کیا ۔ شیو راج کی قیادت میں بھاجپا ممبران اسمبلی  ایک بس میں سوار ہو کر راج بھون پہنچے  ہیں ، جہاں وہ موجودہ حالات پر گورنر سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ شیو راج سنگھ نے 106 ممبران اسمبلی کی فہرست گورنر کو سونپی ہے ۔بھاجپا نے راج بھون میں اپنے سبھی  ممبران اسمبلی کی گورنر لال جی ٹنڈن کے سامنے پریٹ کروائی اور حمایت کرنے کی فہرست سونپی۔

https://twitter.com/ANI/status/1239451486704136192?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1239451486704136192&ref_url=https%3A%2F%2Fmp.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fraj-bhavan-reached-power-crisis-with-supreme-court-1137628
 اس دوران گورنر نے ممبران اسمبلی کو بھروسہ دلایا کہ  وہ آئین کے مطابق کارروائی کریں گے ۔ شیو راج سنگھ چوہا نے  فلور ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ حکومت اکثریت کھو چکی ہے  اور اس کو اقتدار میں بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، جس پر گورنر لال جی ٹنڈ ن نے  کہا کہ   آپ مطمئن رہیں، آپ کے حقوق کی پامالی نہیں ہوگی۔



Comments


Scroll to Top