Latest News

دہلی انتخابات: راہل گاندھی کا مودی حکومت پر حملہ، کہا- سب کچھ بیجنے میں لگے ہیں، شاید تاج محل بھی بیج دیں

دہلی انتخابات: راہل گاندھی کا مودی حکومت پر حملہ، کہا- سب کچھ بیجنے میں لگے ہیں، شاید تاج محل بھی بیج دیں

نیشنل ڈیسک :دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار کے حق میں انتخابی مہم کرنے راہل گاندھی بھی اترے۔ راہل گاندھی نے منگل کو ایک  انتخابی اجلاس سے  خطاب کیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے مودی حکومت پر جم کر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی جی  سب فروخت  کرنے میں لگے ہیں۔ شاید تاج محل بھی فروخت دیں۔ 
دہلی کے جنگ پورہ میں کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بی جے پی کے رہنما حب الوطنی کی بات کرتے رہتے ہیں۔ صبح شام پاکستان-پاکستان کرتے رہتے ہیں۔ آپ مجھے بی جے پی کا ایک رہنما دکھا دو، جو پاکستان میں جا کر ہندوستان کا نعرہ لگانے کا دم رکھتا ہو۔
راہل گاندھی نے  مودی حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا  کہ انڈین آئل ، ایئر انڈیا ، ہندوستان پٹرولیم، ریلوے، توانائی اور لال قلعہ تک بیچ دیا ہے ۔ شاید وہ تاج محل بھی بیج دیں۔ سب کچھ بیچنے میں لگے ہیں۔ جبکہ پوری دنیا  پوچھ رہی ہے   کہ ہندوستان میڈ ان انڈیا کر سکتا ہے یا نہیں۔راہل گاندھی نے میک ان انڈیا سکیم پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ  فرانس ، جاپان ، اٹلی، امریکہ  ، سب نے اپنی کمپنیوں کو چین بھیجا۔آج وہی  دیش گھبرائے ہوئے ہیں۔ وہ ہندوستان کی جانب  دیکھ رہے ہیں کہ  کیا آپ چین کا مقابلہ کر سکتے ہیں، کیا آپ میک ان انڈیا کر سکتے ہو، ہاںیا نہ۔ مودی جی  نے اچھا نعر ہ دیا میک ان انڈیا کا ، لیکن ایک فیکٹری تک نہیں لگائی۔بس سب کچھ فروخت کرنے میں لگے ہیں، شاید اگلا نمبر تاج محل کا ہو۔
 



Comments


Scroll to Top