Latest News

راہل گاندھی نے بی جے پی، آر ایس ایس اور مودی کو نشانہ بنایا

راہل گاندھی نے بی جے پی، آر ایس ایس اور مودی کو نشانہ بنایا

مہو:  کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ بولتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن کانگریس اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔بھارت جوڑو یاترا پر نکلے مسٹر گاندھی دیرشام یوم آئین پر ضلع اندور میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو پہنچے۔ مدھیہ پردیش میں یاترا کا آج چوتھا دن ہے۔
 



Comments


Scroll to Top