Latest News

وزیر اعظم نے روزگا کے مسئلہ پر کچھ نہیں بولا، صرف ملک کو بھٹکانے کی کوشش کی: راہل گاندھی

وزیر اعظم نے روزگا کے مسئلہ پر کچھ نہیں بولا، صرف ملک کو بھٹکانے کی کوشش کی: راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے بعد جمعرات کو الزام لگایا کہ مودی نے ملک کے سامنے در پیش  سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری کے بارے میں کوئی بات نہیں کی اور صرف توجہ بھٹکانے کی کوشش کی۔ گاندھی نے لوک سبھا میں صدر کے  خطاب پر  تحریک شکریہ پر ہوئی بحث پر وزیر اعظم کے جواب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا۔
انہوں نے کہا، آج ملک کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے، معیشت کا ہے۔ ہر نوجوان چاہتا ہے کہ پڑھائی کے بعد یہ ملک اس کو روزگار دے پائے۔ انہوں نے کہا کہ ' ہم نے پروزیر اعظم  سے کئی بار کہا کہ آپ ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے بارے میں بتائیے۔وزیر اعظم جواب نہیں دے پائے۔ وہ روزگار کے بارے میں ایک لفظ نہیں بول سکتے۔ وزیر خزانہ نے بھی اپنی تقریر میں روزگار کے بارے میں کچھ نہیں بولا۔ کانگرس لیڈر نے دعویٰ کیا، وہ بھٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کبھی جواہر لال نہرو کی بات کریں گے، کبھی پاکستان کی بات کریں گے اور کبھی بنگلہ دیش کی بات کریں گے۔ بس روزگار کی بات نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہر سال دو کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن نئے روزگار کی بات چھوڑئیے ، گزشتہ سال ایک کروڑ نوجوانوں کی نوکری چلی گئی۔ اس سے پہلے لوک سبھا میں وزیر اعظم مودی نے سابقہ کانگرس زیر قیادت حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے جو کچھ بھی ہوا، سیاست کے ترازو سے تول کر اور آدھے ادھورے دل سے کیا گیا جبکہ ان کی حکومت نے چیلنجوں کو چیلنج دیتے ہوئے مسائل کا حل نکالنے کے کیلئے طویل مدتی پالیسی کے تحت کام کیا ، جس سے معیشت آگے بڑھی اور مالی خسارہ اور مہنگائی مستحکم رہی۔
 



Comments


Scroll to Top