National News

اٹلی میں بھی بھارت کے یوم جمہوریہ کی دھوم! شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا77واں یوم جمہوریہ

اٹلی میں بھی بھارت کے یوم جمہوریہ کی دھوم! شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا77واں یوم جمہوریہ

میلان : انڈین قونصل جنرل آف میلان کے ذریعہ بھارت کے 77ویں یوم جمہوریہ کو بہت ہی دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا۔ اس عظیم دن کے سلسلے میں قونصل خانے کے دفتر میں قونصل جنرل لووَنیا کمار کے ذریعہ ترنگا لہرا یا گیا۔اس کے بعد قومی ترانے کی گونج نے ملک کے 77ویں یوم جمہوریہ کو پر اثر بنا دیا۔ لووَنیا کمار جی کے ذریعہ بھارت کے صدر کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ اس موقع پر ملک سے محبت کو ظاہر کرتی تخلیقات اور قومی جذبے سے بھرے گانے کے ساتھ سارا ماحول حب الوطنی کے رنگ میں رنگ گیا۔
اس موقع پر بچوں نے بھی اپنے انداز میں تقریب میں شرکت کی اور ملک کے لیے مختص گانے گائے۔ اس موقع پر حب الوطنی کو ظاہر کرتی تصویری نمائش بھی دلکش جھلک پیش کر گئی۔ اس تقریب میں شمالی اٹلی سے متعدد سماجی، سیاسی، مذہبی اور دیگر شعبوں کی ممتاز بھارتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔


 



Comments


Scroll to Top