Latest News

پنجاب حکومت کا اعلان، 30جون تک بند رہیں  گی پنجاب میں سبھی تعلیمی تنظیمیں

پنجاب حکومت کا اعلان، 30جون تک بند رہیں  گی پنجاب میں سبھی تعلیمی تنظیمیں

لدھیانہ :پنجاب میں 30جون تک سبھی  تعلیمی تنظیمیں  بند رہیں  گی ۔ اس بات کی جانکاری  وزیر اعلیٰ  کیپٹن  امریندر  سنگھ نے  وزیر اعظم   مودی کو ویڈیو  کانفرنس میں دی ۔ 
بتا دیں کہ شکر وار  کو پنجا  ب  کے وزیر تعلیم  وجے  اندرسنگلا نے صو بے کے سر کاری اور پرائیویٹ  سکولوں میں  11اپریل سے 10مئی تک  چھٹیوں کا اعلان کیاتھا ۔ ان کا  کہنا تھا کہ گرمیوں  کی چھٹیاں  اس بار پہلے کرنے کا  فیصلہ  لیا گیا ہے  تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ایک لاک ڈاون  کی وجہ  سے پڑھائی کا نقصان کو کم کیا  جا  سکے ۔ وہیں  5ویں اور 8ویں  جماعت کے طلباء نے کرفیو سے پہلے جو پیپر دیئے تھے،ان  کی بنیاد پر ہی پنجاب سکول تعلیم بورڈ ( پی ایس ای بی) ان طلباء کو اگلی جماعت میں داخل کرے گی۔ 
ساتھ  ہی انہوں نے کہا تھا کہ سبھی پرائیویٹ  سکولوں کو بھی 11 اپریل سے چھٹیوں کی شروعات کرنی چاہے  لیکن وہ اپنی ضرورت کے مطابق  ان چھٹیوں  کی میعاد   بڑھا نے کے لئے  آزاد  ہیں۔ پی ایس ای بی  نے کرفیو لگانے سے پہلے 5ویں  جماعت کے تین پیپر  لئے تھے اور اب کابینہ  نے باقی رہتے دو پیپر منسوخ   کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔  8ویںجماعت  کی  پریکٹکل   امتحانات  باقی تھے  لیکن اب بورڈ دونوں کلاسوں کے لئے کوئی دوسرے پیپر  لئے بغیر ہی  نتا ئج  کا اعلان کرے گا۔
 



Comments


Scroll to Top