Latest News

پونے : اندرانی ندی پر بنا پُل ٹوٹا، 6 سیاحوں کی ڈوبنے سے موت، متعدد لاپتہ

پونے : اندرانی ندی پر بنا پُل ٹوٹا، 6 سیاحوں کی ڈوبنے سے موت، متعدد لاپتہ

نیشنل ڈیسک: پونے کے قریب ایک بڑے حادثے میں اتوار کو اندرانی ندی پر پل گر گیا، جس کے نتیجے میں  6  سیاح ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ کنڈمالا میں پیش آیا، جو کہ مانسون کے دوران ایک بہت ہی مشہور سیاحتی مقام ہے۔
حادثے کے وقت پل پر تقریبا 100  سے 120  لوگ موجود تھے۔ پل ٹوٹتے ہی ان میں 20  سے 25 لوگ نیچے سے تیز بہنے والی ندی میں گر گئے اور بہہ گئے۔ اب تک 8 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ وزیر اعلی فڑنویس کے مطابق ا حادثے میں32 لوگ زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔  اس کے ساتھ ہی دو خواتین اب بھی پل کے نیچے پھنسی ہوئی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ڈیزاسٹر ریلیف فورس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچا ؤکام شروع کر دیا گیا۔

https://x.com/ANI/status/1934204136276255043
یہ حادثہ پونے دیہی علاقے کے ماول میں پیش آیا۔ اس علاقے میں گزشتہ دو دنوں سے شدید بارش ہو رہی ہے، اور محکمہ موسمیات نے پونے اور پمپری چنچوڑ کے لیے 'اورنج الرٹ' جاری کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پل کی مرمت 4-5 سال پہلے کی گئی تھی لیکن اس کی مضبوطی کے بارے میں پہلے ہی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود بہت سے سیاح اس خطرے سے بے خبر تھے۔



Comments


Scroll to Top