National News

جی7میں دہشت گردی کا معاملہ اٹھائیں گے: مودی

جی7میں دہشت گردی کا معاملہ اٹھائیں گے: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ان کا کناڈا ، قبرص اور کروشیا کا دورہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور اس کے اظہارسے نمٹنے کے لیے عالمی فہم بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا تین ملکی دورے پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے بیان میں مسٹر مودی نے کہا ”آج میں جمہوریہ قبرص، کناڈا اور کروشیا کے تین ملکوں کے دورے پر جاوں گا 15-16 جون کو صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کی دعوت پر قبرص کا دورہ کروں گا۔ قبرص بحیرہ روم اور یورپی یونین میں ایک قریبی دوست ہے اور ایک اہم شراکت دار ہے۔ یہ تاریخی دورہ تعلقات کو مضبوط کرنے ، تجارت، سرمایہ کاری، سیکورٹی، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہمارے تعلقات کو وسعت دینے اور عوام سے عوام کے تبادلے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔
مسٹر مودی نے کہا ”قبرص سے، میں وزیر اعظم مارک کارنی کی دعوت پر جی- 7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے کناڈا کے کنانیسکس کا دورہ کروں گا۔ یہ چوٹی کانفرنس عالمی امور اور عالمی جنوب کی ترجیحات پر خیالات کے تبادلے میں مدد کرے گی۔ میں شراکت دار ممالک کے رہنماوں کے ساتھ بات چیت کا بھی منتظر ہوں۔“
انہوں نے کہا ”18 جون کو، میں جمہوریہ کروشیا کے اپنے دورے اور صدر زوران میلانووک اور وزیر اعظم آندریج پلینکووچ کے ساتھ میٹنگوں کا منتظر ہوں۔ ہمارے دونوں ممالک صدیوں پرانے قریبی ثقافتی رشتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کے کروشیا کے پہلے دورے کے طور پر، یہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔
وزیر اعظم نے کہا ”یہ تین ملکی دورہ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ ثابت قدم حمایت کے لیے شراکت دار ممالک کا شکریہ ادا کرنے اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور اس کے اظہار سے نمٹنے کے لیے عالمی سمجھ بوجھ کو بڑھانے کا بھی ایک موقع ہے۔“
مسٹر مودی آج دوپہر قبرص پہنچیں گے اور شام کو وہاں کاروباری لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔



Comments


Scroll to Top