Latest News

پلوامہ دہشت گردانہ حملہ: مودی - شاہ اور دیگر لیڈران نے  شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت

پلوامہ دہشت گردانہ حملہ: مودی - شاہ اور دیگر لیڈران نے  شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی پہلی برسی پر شہید جوانوں کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ان کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گا۔ مسٹر مودی نے جمعہ کے روز ٹویٹ کر کے کہا گزشتہ سال پلوامہ خود کش حملے میں شہید بہادر جوانوں کو خراج ِ عقیدت ۔ وہ غیر معمولی شخص تھے جنہوں نے ہمارے ملک کی خدمات اور تحفظ کے لئے اپنی زندگی کو وقف کر دیا ۔ ہندوستان ان کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گا ۔

PunjabKesari

https://twitter.com/narendramodi/status/1228171687792742401
وہیں بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کی برائی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ میں پلوامہ حملے کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اپنے وطن کی خود مختاری اور سالمیت کے لئے اپنا سب کچھ  قربان کرنے والے ہمارے بہادر فوجیوں اور ان کے خاندانوں کا ہندوستان  ہمیشہ شکر گزار رہے گا۔

https://twitter.com/AmitShah/status/1228135732729876480
پلوامہ حملے کی برسی پر بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے ہمارے سی آر پی ایف کے جوانوں کو نمن کرتا ہوں۔ملک ہمارے بہادر جوانوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھے گا۔نڈا نے ٹویٹ کیا کہ ہم سب متحد ہوکر دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔

PunjabKesari

https://twitter.com/JPNadda/status/1228176141703213056
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 2019 میں آج کے ہی دن جموں کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید سی آر پی ایف کے جوانوں کو یاد کر رہا ہوں۔  ہندوستان  ان کی قربانی کو کبھی نہیں بھول پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پورا ملک متحد ہے اور ہم اس برائی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

https://twitter.com/rajnathsingh/status/1228140067484422144
 واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 فروری کو جیش محمد کے ایک خود کش حملہ آور نے جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس بس(سی آر پی ایف) کے ایک قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار میں دھماکہ کر کے واردات کو انجام دیا تھا ۔ اس حملے میں 40 سے زائد سی آر پی ایف جوان شہید ہو گئے تھے اور 10 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے ۔ 



Comments


Scroll to Top