Latest News

مودی کے راہل کو شہزادہ کہنے پر پرینکا ناراض

مودی کے راہل کو شہزادہ کہنے پر پرینکا ناراض

نئی دہلی:  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی جو خود محلوں  میں رہتے ہیں اور شہنشاہ ہیں، میرے بھائی کو جو 4000 کلومیٹر پیدل چل کر آئے انہیں 'شہزادہ' کہتے ہیں۔
سنیچر کے روز    گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ  واڈرا نے کہا  وزیراعظم مودی میرے بھائی کو شہزادہ کہتے ہیں۔ میں بتانا چاہتی ہوں کہ میرے بھائی نے 4000 کلومیٹر پیدل چل کر ملک کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ ان کی زندگی میں کیا مسائل ہیں۔ اگر شہنشاہ نریندر مودی جی محلوں  میں رہتے ہیں تو وہ کسانوں اور خواتین کی بے بسی کو کیسے سمجھیں گے۔ وہ  اقتدار کی طاقت سے مغرور ہیں ۔ ان کے آس پاس کے لوگ ان سے ڈرتے ہیں اور کوئی انہیں کچھ نہیں کہتا یہاں تک کہ اگر کوئی آواز اٹھاتا ہے تو وہ آواز دبا دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کام کرنے کا انداز دیکھیں۔ گجرات نےمسٹر مودی کو عزت اور وقار دی ہے اور انہیں اقتدار دیا ہے لیکن وہ صرف بڑے لوگوں کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ کیا آپ نےوزیراعظم  مودی کو کسی کسان سے ملتے دیکھا ہے؟ سیاہ  قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج کے دوران سینکڑوں کسان شہید ہوتے ہیں لیکن وزیراعظم ان سے ملنے تک نہیں جاتے۔ پھر جیسے ہی الیکشن آتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ ہمیں ووٹ نہیں ملیں گے تو مسٹر مودی قانون بدل دیتے ہیں۔
کانگریس  کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ایک زمانے میں جب ملک کے  وزیر اعظم گاؤں جایا کرتے تھے تو لوگ اپنے حقوق مانگتے تھے۔ جب میں خود راجیو گاندھی جی کے ساتھ جاتی  تھی تو لوگ ان کے کام پر انہیں ڈانٹ دیتے تھے۔ اس وقت کی سیاست ایسی تھی۔ اس سیاست کی بنیاد مہاتما گاندھی نے رکھی تھی۔ انہوں نے لیڈروں کو سکھایا کہ عوام سب سے  اوپر ہیں۔ ملک میں عوام سے بات کرکے اور ان کے مسائل جان کر پالیسیاں بنائی جاتی تھیں، اس لیے کانگریس نے ہمیشہ عوام کی سہولت کے لیے پالیسیاں بنائی ہیں۔
محترمہ گاندھی  نے کہا کہ آج اس ملک کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں یہ الیکشن بجلی، پانی، مہنگائی اور روزگار کے مسائل پر لڑنا ہے۔ عوام پوچھ رہے ہیں  مودی جی، آپ نے 10  برسوں میں ہمارے لیے کیا کیا-
 



Comments


Scroll to Top