National News

وزیراعظم مودی 12,930 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم مودی 12,930 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو اتر پردیش کے شہر میرٹھ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تقریباً 12,930 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور انہیں ملک کے نام وقف کریں گے۔اس دورے کی ایک اہم خاصیت ہندوستان کے پہلے 'نمو بھارت' ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کا افتتاح اور دہلی-میرٹھ نمو بھارت کوریڈور کو باضابطہ طور پر ملک کے نام وقف کرنا ہے۔دوپہر تقریباً 12:30 بجے، وزیراعظم 'شتابدی نگر نمو بھارت اسٹیشن' سے میرٹھ میٹرو اور نمو بھارت ٹرین، دونوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ میٹرو کے ذریعے میرٹھ ساوتھ اسٹیشن تک سفر کریں گے۔
دوپہر تقریباً ایک بجے، وزیراعظم میرٹھ میں متعدد ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے اور انہیں ملک کے نام وقف کریں گے اور ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔پروگرام کے دوران، وہ مکمل 82 کلومیٹر طویل دہلی-میرٹھ نمو بھارت کوریڈور کو ملک کے نام وقف کریں گے اور ملک کے پہلے 'نمو بھارت' کے بقیہ حصوں کا افتتاح کریں گے۔ان میں دہلی میں سرائے کالے خاں اور نیو اشوک نگر کے درمیان 5 کلومیٹر کا حصہ اور اتر پردیش میں میرٹھ ساو¿تھ سے مودی پورم تک 21 کلومیٹر کا طویل حصہ شامل ہے۔
اپنی نوعیت کے پہلی پہل کے طور پر، وزیراعظم میرٹھ میٹرو سروسز کا بھی افتتاح کریں گے جو میرٹھ ساوتھ اور مودی پورم کے درمیان اسی انفراسٹرکچر پر چلیں گی جس پر نمو بھارت ٹرین چلتی ہے۔تقریباً 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ آپریشنل رفتار کے ساتھ، میرٹھ میٹرو ملک کا تیز ترین میٹرو سسٹم بننے جا رہا ہے، جو تمام مقررہ اسٹاپس کے ساتھ یہ پورا فاصلہ تقریباً 30 منٹ میں طے کرے گا۔دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو میرٹھ میٹرو اور دہلی-میرٹھ ریپڈ ریل کوریڈور کے افتتاح کو راجدھانی کے عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔
 



Comments


Scroll to Top