Latest News

بھا جپا لیڈر کا دعویٰ: سرکاری زمین پر بنی مساجد کا ٹوٹنا طے

بھا جپا لیڈر کا دعویٰ: سرکاری زمین پر بنی مساجد کا ٹوٹنا طے

نئی دہلی: مغربی دہلی سے بی جے پی کے  رکن  پارلیمنٹ  پرویش ورما نے کہا کہ سرکاری زمان پر بنی مساجد کا ٹوٹنا طے ہے۔ تاہم، یہ پہلی بار نہیں ہے جب انہو ںنے  سرکاری زمین پر بنی مسجد کو ہٹانے کی بات کہی ہے۔اس سے پہلے بھی وہ اس طرح کا بیان دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 جون کو پرویش  ورما نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک خط لکھا تھا۔اس خط میں انہوں نے  الزام لگایا تھا کہ ملک کے دارالحکومت میں کئی مساجد کی تعمیر سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر کی گئی ہے ۔بی جے پی رکن  پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا تھا کہ ایسی مساجد کو سرکاری زمین سے ہٹا دیا جائے۔
پرویش ورما نے کہا کہ دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے 5 سال بہانہ بنایا کہ مرکزی حکومت کام نہیں کرنے دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت نے 500 سکولوں کی بجائے صرف 35 سکولی عمارت بنوائی  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے ایک بھی ڈگری کالج نہیں بنایا ہے۔ہیلتھ کیئر میں کوئی بہتری نہیں کی۔ سی سی ٹی وی کچھ جگہ لگائی گئی، لیکن اس کا کنٹرول سینٹر ہی نہیں ہے۔ 14 لاکھ کا وعدہ کیا تھا لیکن 50000تین ماہ میں لگایا۔زیادہ تر سی سی ٹی وی کام نہیں کرتے ہیں۔
 پرویش  ورما نے کہا کہ اگر دہلی  میں بی جے پی  اقتدار  میں آتی ہے، تو غریبوں کو صرف ایک روپے فی ماہ میں بجلی اور پانی دیا جائے گا۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ 200 یونٹ فی مہینہ کی ذمہ داری نہیں رہے گی، ضرورت کے مطابق بجلی ملے گی۔امیروں کو اس اسکیم کا فائدہ نہیں ملے گا۔ بتا دیں دہلی میں 8 فروری کو اسمبلی کا الیکشن ہے اور 11 فروری کو انتخابات کے نتائج کا اعلان کئے جائیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top