Latest News

بڑی خبر: وشاکھا پٹنم میں تین کلو میٹر تک پھیلی زہریلی گیس، 200لوگ بیمار،7کی موت

بڑی خبر: وشاکھا پٹنم میں تین کلو میٹر تک پھیلی زہریلی گیس، 200لوگ بیمار،7کی موت

امراوتی: آندھرا پریش میں واقع وشاکھا پٹنم( Visakhapatnam andhra pradesh)کے آر آر وینکٹ پورم(RR Venkatapuram) گاؤں میں ایل جی پالیمرانڈسٹری میں زہریلی گیس لیک ہو نے کی خبر ملی ہے۔ اطلاع کےمطابق آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد لوگوں کو اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ موقع پر پولیس فائبریگیڈ اور ایمبولینس پہنچ چکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کم از کم دو سو لوگ یمار ہوگئے ہیں اور تین کی موت واق ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایم ایچ او) نے بتایا کہ آر آر وینکٹاپورم گاؤں میں واقع ایل جی پولیمر انڈسٹری میں زہریلی گیس کے رساؤ کے بعد ایک بچے سمیت تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔
سٹی کمشنر نے تین ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ کمشنر کے مطابق تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ گیس تین کلومیٹر کے دائرے میں پھیلی ہے اور کچھ گاؤں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top