Latest News

ممتا نے دہلی کے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قراردیا

ممتا نے دہلی کے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قراردیا

کولکاتہ:  ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی مہم کے لیے یہاں آنے والے دہلی سمیت ریاست کے باہرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں کو مہاجر پرندہ قرار دیا ہے - محترمہ بنرجی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، بی جے پی اور بنگال کا میل اچھا نہیں ہے۔ وہ ہم سے بالکل مختلف ہیں۔

ہم اپنی ثقافت اور روایات کو برقرار رکھتے ہیں، لیکن دہلی سے مہاجر پرندوں کی طرح لیڈر بنگال آتے ہیں اور یہاں جھوٹ پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 ان کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ہیں اور انہیں ان کی سازشوں کی سزا دیں گے۔ بنگال ملک کو راستہ دکھائے گا۔



Comments


Scroll to Top